4

افسوس ناک خبر، سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ کراچی ڈی ایچ اے سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی.

سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کی وفات پر تعزیت کا اظہا بھی کیا.معراج محمد خان کی وفات پر محنت کش طبقات اور ترقی پسند حلقوں میں رنج وغم پھیل گیا. محروم سینئر سیاستدان ایک لمبے عرصے سے بیمار تھے اور 77 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ معراج محمد خان نے جو خدمات سر انجام دی ہیں ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ معراج محمد خان نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کیلئے محنت کی ہے. معراج محمد خان 20 اکتوبر 1938ء کو اتر دیش کے علاقے فرخ آباد میں پیدا ہوئے. ان کو سوشلسٹ، دانشور اور فلسفی کے نام سے جانا جاتا تھا. مرحوم پیپلز پارٹی کے بانی رکن تھے اور ان کو ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل کیا جاتا تھا اور یہ 20 دسمبر 1971ء سے لے کر 13 اگست 1973ء تک وفاقی وزیرلیبراینڈ مین پاورکے عہدے پربھی فائز رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں