12

بھارتی باکسرکی طرف سے کیے گئے چیلنج کا عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

بھارتی باکسرکی طرف سے کیے گئے چیلنج کا عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بھارتی باکسر وجندر سنگھ نے مقابلے کیلئے چیلنج کیا جس پرعامر خان نے اسے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مقابلے کا چیلنج کر کے اپنے کیریئر کو برباد کر رہا ہے کیونکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ مقابلے میں عامر خان سے فتح حاصل کر سکے.

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دو دفعہ کے عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ بھارتی باکسر وجیندر سنگھ میرا اچھا دوست ہے ابھی تک وہ باکسنگ کے لحاظ‌ سے تجربہ کار نہیں ہے ابھی اسے اس مقابلے کیلئے بہت بڑے تجربے کی ضرورت ہے. مجھے چیلنج کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسکا کیریئر ختم ہو جائے. اگر وجیندر سنگھ کے ساتھ میرا مقابلہ ہو گیا تو یہ ایک بلاک اسٹر فائٹ کہلائے گی کیونکہ میرا تجربہ بہت زیادہ ہے اور باکسنگ کے میدان میں وجیندر سنگھ کا مستقبل تباہ ہو جائے گا مگر پھر بھی میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں.

خیا ل رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ڈبلیو او ایشیا سپر ماڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے بھارتی وجیندر سنگھ نے اب انٹر نیشنل سطح کے معروف باکسر عامر خان کو چیلنج کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دینے کا سوچ لیا ہے . انہوں نے عامرخان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینی پیکاؤ اور مے ویدر کو چھوڑ کر میرے ساتھ مقابلہ کریں. اس نےمزید کہا کہ اگر عامر خان میرے ساتھ مقابلے کیلئے ہاں کرتے ہیں تو وہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں. اگر عامر خان میرا چیلنج قبول کر لیتے ہیں تو یہ میری زندگی کا یاد گار مقابلہ ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں