10

مون سون میں شدید بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات کی طرف سے احتیاطی تدابیر، ہر کوئی عمل کرنے پر مجبور

مون سون میں شدید بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات کی طرف سے احتیاطی تدابیر، ہر کوئی عمل کرنے پر مجبور

اس سال مون سون موسم میں شدید بارشوں کے باعث لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں. قدرتی آفات کے انتظام کیلئے اداروں کی طرف سے جری کر دہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ تیز آندھی میں بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور درختوں کے پاس جانے سے احتیاط کریں اور اس دوران سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بوسیدہ اور کچے مکانات اور زیر تعمیرعمارتوں میں رہائش اختیار نہ کی جائے جبکہ چھتوں کی صفائی ، مرمت اور نکاسی آب کو موثت انتظام کیا جائے.

نشیبی علاقوں میں مقیم باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان کو بلند اور محفوظ جگہ پررکھیں. اس کے علاوہ وبائی بیماریوں سے بچھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہیئں، جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور چارہ خشک جگہ ہر رکھیں. بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات اور زمین پر گری ہوئی جبلی کی تاروں کو چھونے سے احتیاط کی جائے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں