7

انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا، مالک گرفتار

انٹر نیٹ پر ایک مشہور ٹورنٹ سائٹ کو کاپی رائٹس معاملے میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس سائٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے محکمہ برائے انصاف نے KAT کے نام سے منسوب قریباً 7 ڈومنیز کو بند کر دیا ہے جن میں kickasstorrents.com, kat.ph, thekat.tv, kat.cr, kickass.cr شامل ہیں. ان سائٹس کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سائٹس میں شمار کیا جاتا تھا جس نے 2014ء میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سائٹ The Pirate Bay کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے.

اس سائٹ سے فلمیں، ڈرامے اور ٹی وی پروگرامز ڈاؤنلوڈ کیے جاتے تھے. اس سائٹ کے ملک کو 30 سالہ ارٹم قانون نافذ‌ کرنے والے اداروں نے کاپی رائٹس قانون کی خلاف ورزی اور منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ارٹم کو پچھلے دن پولینڈ سے حراست میں لے لیا گیا تھا. ارٹم پر عائد کیے گئے چارجز کے مطابق ارٹم کی زیر ملیکت سائٹس پر کچھ ایسی فلمیں موجود تھیں جو ابھی تھیٹر سے باہر نہیں آئی تھیں اور جنہیں ٹورنٹ ایپلی کیشن کے ذریعے آسانی کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا تھا.

حکام کا کہنا ہے کہ کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال اور منی لانڈرنگ کیس میں 20 سال قید کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں