6

قندیل بلوچ قتل کیس، کہانی نے نیا رخ موڑ لیا،ملزم وسیم کا مزید 4 افراد کے ساتھ مسلسل رابطے کا انکشاف

قندیل بلوچ قتل کیس، کہانی نے نیا رخ موڑ لیا، ملزم وسیم کا مزید 4 افراد کے ساتھ مسلسل رابطے کا انکشاف

قندیل بلوچ قتل کیس میں قاتل بھائی وسیم سے پولیس نے مزید تحقیقات کی ہیں. ذرائع کا کہناہے کہ ملزم وسیم مزید 4 افراد کے ساتھ مسلسل رابطوں میں تھا.پولیس کے مطابق وسیم کے موبائل میں 4 نمبرز ایسے تھے جن کے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں تھا.پولیس نے نمبرزکے ذریعے ان افراد کی شناخت کا بھی پتا لگا لیا ہے.

ملزم وسیم قندیل بلوچ کے قتل سے 2 دن قبل سے ان افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، اور یہ چاروں افراد اس رات بھی رابطے میں تھے جس دن قندیل کو قتل کیا گیا اور صبح تک رابطے میں رہے. 4 افراد کی شناخت سے پتا چلا کہ ان میں سے ایک شخص وسیم کا چچا زاد بھائی حق نواز جبکہ باقی 3 افراد میں وسیم کا بہنوئی ظفر، عبدالباسط اور علی شامل ہیں. ان چاروں افراد کا تعلق ڈی جی خان سے ہے.

پولیس کی طرف سے ان 4 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا. اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قندیل کے قتل کے بعد یہ چاروں افراد بھی علاقہ سے غائب ہو گئے ہیں مگر پولیس نے وسیم کے بہنوئی ظفر کو گرفتار کر لیا ہے جو وسیم کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کیلئے آیا تھا.پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں مزید ان 4 افراد کا ہاتھ ضرور ہو گا، کیونکہ یہ کام کسی ایک شخص کا نہیں ہو سکتا.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو اس کے سگے بھائی نے کچھ روز قبل دودھ میں نیند کی گولیاں ڈال کر بے ہوش کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کر ڈالا.

اپنا تبصرہ بھیجیں