5

پاکستان کا بڑا شہر دہشت گردی کے نشانے سے بچ گیا، 5 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کا بڑا شہر دہشت گردی کے نشانے سے بچ گیا، 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے سچل سے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جن سے دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ بر آمد کیا گیا جبکہ بوٹ بوسن کے قریب سے بھی 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے.

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں پولیس کی کاروائیوں کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے 3 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد اور 5 پستول پر آمد ہوئی ہیں. دوسری جانب کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے. ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا.

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق 7 رکنی گروہ سے ہے جو کہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں شامل ہیں. ملزمان نے درجنوں ڈکیتیوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے. اس کے علاوہ ان سے جدید اسلحہ ، لیپ ٹاپ اور دور بین بھی بر آمد کی گئی ہے. اسلحہ میں 16 رائفل، 12 بور اور 22 پستول بر آمد کیے گئے ہیں. ملزمان میں اختیار احمد، عبدالوہاب عرف چھوٹا شامل ہیں. اس کے ساتھ کراچی کے علاقہ منگھوپیر میں پولیس کی کاروائی کے دوران 4 غیرقانونی طور پر رہنےوالے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو قانونی کاغذات پورے نا ہونے کی بدولت حراست میں لیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں