4

کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری، بڑی مشکل میں پھنس گئی

کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری، بڑی مشکل میں پھنس گئی

کسٹم انسپکٹر کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ایک عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں پراسیکیوشن کے گواہ کسٹم انسپکٹر قتل کیس مںن وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. عدالت نے ماڈل ایان علی سمیت کسٹم سپریڈ ینٹ زرعم اور ڈاکٹر ہارون کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا.

واضح رہے کہ کسٹم انسپیکٹر چوہدری اعجاز محمود کو پچھلے سال فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا. اس سے پہلے مقتول کی بیوہ نے الزام لگایا تھا کہ اس کے شوہر کے قتل میں ایان علی بھی شامل ہے لہٰذا ایان علی کا نام ای سی ایل میں درج کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں