14

لارڈز کے میدان میں پا کستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد انگلینڈ ٹیم میں ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

لارڈز کے میدان میں پا کستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد انگلینڈ ٹیم میں ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

انگلش کرکٹ بورڈ نے جیمز اینڈر سن کو فٹ ہونے کے باوجود میچ میں شامل نہ کرنے پر3 رکنی سلیکشن کمیٹی کو بر طرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں لارڈ‌ ٹیسٹ میں شکست کھانے کے بعد برطانوی کرکٹ بھی حرکت میں آ گئی ہے جہاں اب اس بات پر بحث کی جا رہی ہے کہ تجزیہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن پاکستان کے خلاف میچ میں فٹ تھے یا نہیں.

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈرسن پاکستان کے خلاف لارڈ‌ ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے تھے اور انہوں نے انگلش کپتان ایلسٹر کک اور کوچ ٹریور بائلس کو اپنی فٹنس کے متعلق بتایا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا. سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیم کا میڈیکل پینل جیمز اینڈرسن کو میچ میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا. انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر نے اس معاملے کا ںوٹس لے کر شکست کا سارا الزام سلیکشن کمیٹی پر عائد کرنے کے ساتھ پاکستان کے خلاف میچ سیریز کے بعد سلیکشن کمیٹی کو بر طرفی کا پروانہ بھی ان کے حوالے کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں