13

ریحام خان اور عمران خان نے ایک دوسرے سے رابطے کا آخری راستہ بھی صاف کر دیا

ریحام خان اور عمران خان نے ایک دوسرے سے رابطے کا آخری راستہ بھی صاف کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی ناکام شادی کی تلخ یادیں بھلانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں. عمران خان اور ریحام خان نے ایک دوسرے کو اپنے سماجی نیٹ ورک کی ویب سائٹ ٹویٹر کے اکاؤنٹ سے ان فالو کر دیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے الگ راستے اختیار کر لیے ہیں دونوں نے ٹویٹر سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے. یہ معاملہ اسی وقت پیش آیا جب عمران خان کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 4 ملین سے زائد ہو گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ریحام خان ون کے نام سے اب عمران کا فالوور موجود ہے، عمران خان کے ٹویٹر پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں جن میں عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمان خان کو فالو کرتے ہیں اور اپنے سالے کے ٹویٹر پر بھی فالوور ہیں. ریحام خان کے پی ٹی آئی سے منسلک ابھی بھی کافی تعداد میں فالوور موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں