12

بولی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بولی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بولی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا. ورن دھون نے ایک تقریب کے دوران فلم کی شوٹنگ کے متعلق اپنا ایک تجزیہ شیئر کیا اور پاکستان میں آنے کی خواہش کے بارے میں سب کو بتایا.

ون کا کہنا ہے کہ میں فلم کی شوٹنگ کیلئے 55 یا 60 روز تک ابو ظہبی میں رہا، میرا ڈرائیور پاکستانی تھا جو اسلام آباد کا رہنے والا تھا، ان کی عمر 65 سال تھی اور میں ان سے بے حد متاثر ہوا، میں جب بھی ان سے ہندوستان اور پاکستان کے بارے میں سوال کرتا وہ مجھے یہی جواب دیتے تھے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ مجھے کھانے کی بھی بہترین جگہوں پر لے کر جاتے تھے.

ورن نے مزید کہا کہ انہیں فلم میں عربی کے کچھ جملے بولنے تھے اور انہوں نے اس کیلئے وہاں موجود ا پنے ڈرائیور سے مدد بھی طلب کی. ورن نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ایک دن وہ بھی پاکستان ضرور آنا چاہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں