7

بابری مسجد افسوس ناک خبر، 60 برس سے مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے والے عظیم انسان ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئے

بابری مسجد افسوس ناک خبر، 60 برس سے مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے والے عظیم انسان ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئے

بھارت میں بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعے میں بابری مسجد کیلئے آواز بلند کرنے والے ہاشم انصاری 96 سال کی عمر میں ایودھیا میں انتقال کر گئے.

برطانوی میڈیا کہا کہنا ہے کہ ہاشم انصاری ایک طویل عرصے سے بیمار تھے اور کچھ روز قبل جب ان کی طبیعت زیادہ ناساز ہو گئی تو انھیں اتر پردیش کے دارا لحکومت لکھنو کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا.

ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے اپنے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح وہ نماز کیلئے نہیں اٹھے تو گھر والوں نے جا کر دیکھا تو وہ وفات پا چکے تھے. ہاشم انصاری 60 سال سے زائد عرصے تک بابری مسجد کیلئے قانونی لڑائی لڑے اور اس مقدمے کو سیاسی رنگ میں بدلنے کی مخا لفت میں تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں