2

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان میں ایک ہی سکول کے پانچ طلبہ نے پوزیشنیں حاصل کیں

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان میں ایک ہی سکول کے پانچ طلبہ نے پوزیشنیں حاصل کیں

لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک ہی سکول کے پانچ طلباء نے پوزیشنیں‌حاصل کی ہیں. ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹاؤن کے رانا عمر فرحان نے 1087 نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مذکورہ سکول کے ہی شایان نے 1086 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور سید مومن علی اور حسنین مشتاق 1085 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے. ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی ہی طلبہ رمیشہ طاہر نے 1082 نمبر لے کر سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں