13

اسامہ بن لادن کی بجائے سلمان خان نظر آئیں، بیوی نے عالم دین شوہر کو ایسی دھمکی دی کہ وہ بے بس ہو گئے

اسامہ بن لادن کی بجائے سلمان خان نظر آئیں، بیوی نے عالم دین شوہر کو ایسی دھمکی دی کہ وہ بے بس ہو گئے

بھارت میں ایک 36 سالہ نوجوان عالم دین ارشد بدرالدین کو ان کی بیوی نے ایک بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے. اس نے شوہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی داڑھی منڈھوا دیں اور بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی طرح نظر آئیں. اگریہ کام نہیں کریں گے تو وہ خود کشی کر لے گی.

بھارتی میڈیا کے مطابق پیش امام صاحب کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی سمارٹ فون استعمال کرتی ہیں اور ان کی مرضی کے خلاف غیر مردوں سے ہروقت چیٹنگ میں مصروف رہتی ہے. ارشد بدالدین نے اپنی سر چڑھی بیوی کے اس طرح رویے کے باعث بے بسی کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کیلئے کونسلنگ کا انتظام کیا جائے کیونکہ اس بات کا ڈر ہے کہ اگر اس کی بیوی نے خود کشی کر لی تو اس کا سارا الزام ان پر ہی آئے گا.

ارشد بدرالدین سے سوال کیا گیا کہ اس کی بیوی داڑھی منڈھوانے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ چاہتی ہے کہ میں اسامہ بن لادن نہیں بلکہ بالی سپر اسٹار سلمان خان کی طرح نظر آؤں.

اپنا تبصرہ بھیجیں