12

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ سالوں میں پاکستان کے صارفین کو فائیو ٹیکنالوجی مہیا کر دی جائے گی. پوری دنیا کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو جدید ٹیکنالوجیز کی وجہ سے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. وہ انٹر نیشنل ٹیلی کام کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے.

ڈاکٹر اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیلی کام کے حوالے سے دنیا بھرمیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں. جس کی بدولت پوری دنیا کی ٹیلی کام اتارٹیز کو بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. لیکن دنیا میں ابھی تک فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں کی گئی. کچھ ملکوں نے آزمائشی طورپر فائیو جی کو متعارف کرانے کیلئے تجربات کا آغاز کر دیا ہے.

ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے استعمال کا بینکنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.پاکستان انڑ نیٹ کے استعمال اور اسے ترقی دینے کے حوالے سے باقی ممالک سے آگے نکل گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کے کردار میں اضافے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں