9

میرے ماں بننے سے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ میرے ساتھ کام نہ کرے، کرینہ کپورغصے سے آگ بگولہ

میرے ماں بننے سے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ میرے ساتھ کام نہ کرے، کرینہ کپورغصے سے آگ بگولہ

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش اس سال دسمبر میں ہونے کی توقع ہے. اداکارہ کرینہ کپور میڈیا پر اپنی اس خبر کے حوالے سے کافی ناراض ہیں. بھارت میں ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ سے بار بار سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ ماں بننے کی وجہ سے بولی ووڈ سے کچھ عرصہ کیلئے دور رہیں گی ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے. کرینہ اپنی آنے والی فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ بھی اسی دوران کریں گی جہاں وہ ایک حاملہ خاتون کا کردارادا کریں گی.

کرینہ کا کہنا ہے کہ میں ماں بننے والی ہوں تو اس کیلئے بالی ووڈ‌سے وقفہ کیوں‌ لوں؟ یہ ایک عام بات ہے، لہذٰا میڈیا کو ایسی خبریں پیش نہیں کرنے کی ضرورت نہیں ہےاور میرے ساتھ اس قسم کا برتاؤ کرنا بند کریں اگر کسی کو اس بات سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ میرے ساتھ کام نہ کرے، یہ کوئی قومی حادثہ نہیں‌ ہے، اب ہم 2016ء میں زندگی بسر کررہے ہیں 1800 کے دور میں نہیں رہ رہے جو اس طرح کی بات کو مسئلہ بنایا جا رہا ہے. شاید 1800میں بھی ایسا برتاؤ نہیں کیا جاتا ہوگا جتنا آج کل میڈیا کرتی ہے. میں ایسی خبروں سے تنگ آ چکی ہوں. ماں بننے کا میرے کیریئر سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ میرا ذاتی معاملہ ہے.

واضح‌رہے کہ کرینہ کپور خان بہت جلد ہدایت کارریہا کپور کی فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ کریں گی، اس کے ساتھ اداکارہ 18 برانڈ‌کے اشتہارات کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد کریں‌ گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں