8

بہترین بلے باز کا تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم وہ بھی صرف چند گیندوں پر، چوکوں چھکوں کی برسات

بہترین بلے باز کا تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم وہ بھی صرف چند گیندوں پر، چوکوں چھکوں کی برسات

انگلش کاؤںٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو میں گلیموگن کے اینورین ڈونلد نے ڈربی شائر کے خلاف میچ میں تیزترین شاندارڈبل سینچری بنانے کا روی شاستری کا ریکارڈ برابر کر دیا.

19 سالہ بلے بازاینورین ڈونلد نے 136 گیندوں پر 14 چھکوں اور 26 چوکوں کی مدد سے 234 رنز بنائے جس دوران انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سینچری کا شاستری کا ریکارڈ‌ برابر کر ڈالا. انھوں نے 123 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 200 رنز بنا کر سابق بھارتی آل راؤنڈر روی شاستری کا 1986ء میں قائم کیا گیا ریکارڈ برابر کر دیا.

ڈونلڈ‌نے اپنے 200 رنز چھکے مارکرمکمل کیے، اس دوران انھوں نے اپنی دوسری سینچری کیلئے صرف 43 گیندیں کھیلیں، اس نوجوان بلے باز کے 2 کیچ ڈراپ بھی ہوئے جس کا انہوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا اس کے علاوہ انھوں نے گیند کوگراؤنڈ سے باہر بھی پھینکا جس کی وجہ سے وہاں کھڑی ہوئیں چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا.

اپنا تبصرہ بھیجیں