7

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں‌ کی فروخت میں اضافہ

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں‌ کی فروخت میں اضافہ

مالی سال 15-2014ء کی نسبت گزشتہ مالی سال 16-2015ء کے درمیان اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے.

پاکستان آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 78 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے گزشتہ سال کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 51 ہزار 134 تک پہچ گئی ہے. اس طرح پچھلے مالی سال 16-2015ء کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ملک کی اقتصادی و صںعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں