5

چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کا سہرا کس کے سرپررکھا؟ جانئے

چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کا سہرا کس کے سرپررکھا؟ جانئے

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو پاک آرمی نے آپریشن کے دوران پلوچستان کے علاقہ ٹانک سے بحفاظت باز یاب کرا لیا ہے.

ذرائع کے مطابق اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی بازیابی قوم کی دعاؤں کی بدولت ہوئی ہے. پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے آج میرا بیٹا میرے پاس ہے.

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ رات کو 3 بجے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا مجھے فون آیا کہ بہت بہت مبارک ہو آپ کا بیٹا بازیاب کرا لیا گیا ہے. جس دن سے اویس شاہ اغواء ہوئے تھے اس دن سے چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان مسلسل میرے ساتھ رابطے میں‌تھے اور رات کے وقت ہونے والے آپریشن کی مانیٹرنگ بھی انہوں نے خود کی تھی. ان کا کہنا ہے کہ اویس شاہ قوم کی دعاؤں‌ اور پاک فوج کی کوششوں کی وجہ سے بازیاب ہوا ہے. اور انہوں نے اپنے بیٹے کی بازیابی کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر پر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں