4

اویس شاہ کو کیسے بازیاب کرایا گیا اور دہشت گرد انہیں کہاں لے جانا چاہتے تھے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اویس شاہ کو کیسے بازیاب کرایا گیا اوردہشت گرد انہیں کہاں لے جانا چاہتے تھے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے بارے میں تفصیلات موصول ہوئی ہیں. تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نیلے رنگ کی گاڑی میں‌سوار تھے. منگل کی صبح 4 بجے ملزمان اویس شاہ کو افغانستان لے جانا چاہتے تھے. ذرائع کے مطابق ٹانک ژوپ روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ملزمان کو روکا گیا مگر دہشت گردوں نے چیک پوسٹ‌پر رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی، اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی تو دہشت گردوں کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا.

2 دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی . ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اویس شاہ برقع میں بازیاب ہوئے، اس کے علاوہ تلاشی کے دوران گاڑی سے ڈرم میگزین، اے کے 47 اور دستی بم بھی برآمد ہوئے. ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے دیگرساتھیوں کی تلاش کیلئے کراچی، جنوبی پنجاب اور فاٹا میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں