5

عظیم خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت، یوم ایدھی منانے کی قرارداد منظور

عظیم خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت، یوم ایدھی منانے کی قرارداد منظور

معروف سماجی کارکن عظیم خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم ایدھی منانے کا اعلان کر دیا گیا. آٹھ جولائی کوسرکاری طور پریوم ایدھی منانے کی قرارداد منظورکر لی گئی ہے. پاکستان کا ہر رکن اس ماہ کی تنخواہ سے 20 روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ بھی دے گا.

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرار داد منظور ہو گئی. لہذٰا ہر سال جولائی کی 8 تاریخ کو یوم ایدھی منایا جا ئے گا. تمام ارکان جولائی کی 8 تاریخ کو اپنی تنخواہوں میں سے 20 روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ کرے گا. عبدالستار ایدھی کی یاد میں قرارداد کا مطالبہ قائد ایوان راجا ظفرالحق نے پیش کیا تھا جو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے.

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی بے جا سہاروں اور یتیموں کیلئے وقف کر دی ہے. 8 جولائی کو سرکاری طور پر ایدھی ڈے منایا جائے گا تا کہ نوجوانوں کو ان عظیم شخصیت کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں