1

سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کوششوں سے چیف جسٹس کے بیٹے کوبازیاب کرا لیا گیا

سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کوششوں سے چیف جسٹس کے بیٹے کوبازیاب کرا لیا گیا

سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کو ٹانک کے علاقے سے آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا ہے. انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے.

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اویس شاہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں اور اویس شاہ کو آج ان کے والدین کے سپرکردیا جائے گا. اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے.

دوسری طرف آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو ان کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے. اویس شاہ کو پاک فوج نے 29 دن بعد کاروائی کے ذریعے بازیاب کرایا ہے.

جنرل گورنر سندھ عشرت العباد نے اویس شاہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہارکیاہے. انہوں نے جسٹس سجاد علی شاہ کو فون کر کے مبارک باد پیش کی ہے. گورنر سندھ نے پاک فوج کی کامیابی پر مبارک باد بھی دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں