9

سونے کی قمیض پہننے والا دنیا کا امیر ترین شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا، ایسا انجام کہ جان کر کانپ اٹھیں گے

سونے کی قمیض پہننے والا دنیا کا امیر ترین شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا، ایسا انجام کہ جان کر کانپ اٹھیں گے

بھارت میں سونے کی قمیض پہننے اور سونے کے زیورات سے لدے ہوئے شخص کو کچھ دن پہلے قتل کر دیا گیا. برطانوی میڈیا کے مطابق 48 سالہ دتہ پھوگے نامی شخص دنیا کی مہنگی ترین سونے کی قمیض پہنتا تھا اور اپنے آپ کو سونے سے لاد کر رکھتا تھا. مہنگی ترین سونے کی قمیض پہننے کی بدولت دتہ کو کافی شہرت حاصل ہوئی.ا ور اسے سونے کے آدمی کے نام سے پکارا جاتا تھا. 3 کلو سونے کی قمیض کی قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر تھی.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دتہ پھوگے اور اس کے والد کو کسی سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی تھی جہاں اسے پتھروں اورتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا.دتہ کو اس کے بیٹے کے سامنے قتل کیا گیا مگر ملزمان نے بیٹے کو زندہ چھوڑ‌دیا.
پولیس کے مطابق دتہ پھوگے کے قتل میں 4 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور شک اس بات کا ہے کہ دتہ کو کسی ذاتی جھگڑے کی بنا پر قتل کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں