8

پاکستان کیلئے خوشخبری، یاسرشاہ پاکستان کوعالمی فتح دلوانے کے ساتھ ایک اوراعزاز کے مالک بن گئے

پاکستان کیلئے خوشخبری، یاسرشاہ پاکستان کوعالمی فتح دلوانے کے ساتھ ایک اوراعزاز کے مالک بن گئے

لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ کے بہترین باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا.29 سالہ یاسر شاہ نے انگلینڈ‌ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 72 رنزدے کر6 برطانوی بلے بازوں کو گھرکی راہ دکھائی اوراس کے بعد دوسری اننگزمیں 69 رنز دے کر 4 وکٹیں لےکر اپنے شکاروں کی تعداد 10 کر لی اور پاکستان کو تاریخی فتح دلوانے کا اہم فریضہ سر انجام دیا. یاسر شاہ کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز دیا اور اب وہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو بھی پیچھے چھوڑ گئے اوردنیا کے پہلے بہترین ٹیسٹ باؤلربن گئے.

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگزمیں 339 رنز بنائے مگر یاسر شاہ نے 6 وکٹیں لینے کے بعد پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا.دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ کی زبردست باؤلنگ کا انگلش بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہ تھا.

یاسر شاہ 10 وکٹیں‌حاصل کرنے کے بعد بہترین کھلاڑی بننے کے ساتھ ساتھ 878 رینکنگ پوائنٹس کی بدولت دنیا کے نمبر 1 باؤلر بن گئے.وہ پاکستان کے ساتھ ایشاء کے بھی پہلے باؤلر ہیں جنہوں نے لارڈز میں 10 وکٹیں‌حاصل کی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں