00

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے ثانیہ مرزا کے سوال پر اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے ثانیہ مرزا کے سوال پر اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی شادی ہمیشہ ہی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے. سلما ن خان کی زندگی میں کافی گرل فرینڈز رہی ہیں مگر اب سلو میاں‌ نے اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.انہوں نے 18 نومبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے. اپنے مداحوں کو ایک طویل عرصہ انتظار کروانے کے بعد بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے شادی کیلئے ہاں کر دی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بک لانچ کی تقریب میں ثانیہ نے سلمان خان سے شادی کے بارے میں سوال کیا. کچھ دیر سوچنے کے بعد انہوں نے 18 نومبر کو اپنی شادی کا اعلان کر دیا.سلمان نے شادی کے سال کو گول کر دیا. انہوں نے کہا کہ شادی تو 18 نومبر کو ہو گی مگر یہ نہیں جانتا کہ کس سال کے نومبر میں ہو گی.

انہوں نے مزید بتایا کہ بہنوں اور ماں کی جانب سے شادی کرنے کیلئے کافی دباؤ‌ہے. سلمان خان آج کل لولیا وینتر کے ساتھ اکثر مقامات پر دیکھے جاتے ہیں. امید ہے کہ ان کی شادی بھی لولیا وینتر سے ہی طے ہو جائے.

سلمان خان کی شادی کا اعلان سن کر مداحوں کو اس بات کی خوشی ہے کہ سلو میاں کا ساری زندگی کنوارہ رہنے کا ارادہ نہیں‌ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں