3

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شاندار انٹری، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شاندار انٹری، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک میں شاندار انٹری دے کر شائقین کو خوش کر دیا. بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی 33ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی زبرست انٹری دی. بالی ووڈ کی باربی ڈول کے پیج کو صرف ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لائیک موصول ہوئے.

کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور وہ خود بھی اس ویڈیومیں انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں. بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت سمجھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اس میں حصہ لیں گی.

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاؤںٹ کو ماہر میڈیا مینچر اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے ترقی دیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں