2

میرے بیٹے نے قندیل کا قتل غیرت کے نام پرنہیں بلکہ..! والد نے بیٹے کی شرمناک حقیقت بتا دی

میرے بیٹے نے قندیل کا قتل غیرت کے نام پرنہیں بلکہ..! والد نے بیٹے کی شرمناک حقیقت بتا دی

ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے والد نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نےقندیل بلوچ کا قتل غیرت کے نام پر نہیں بلکہ پیسوں کے لالچ میں کیا ہے. والد نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے یہ دعویٰ کیا. قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے. سی پی او اظہر اکران نے قتل کے بارے میں تصدیق کی. ان کا کہنا ہے کہ قندیل کے والد نے قتل کے حوالے سے پولیس کو فون پر بتا دیا تھا تو پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی. قندیل بلوچ کے والد نے مزید بتایا کہ رات کو قندیل اور اس کے بھائی کے درمیان کسی بات ہر جھگڑا ہواتھا.

والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ، اسکی بیوی اور بیٹا چھت پر کمرے میں سو رہے تھے. قندیل کے بھائی وسیم نے رات 3 بجے نیچے کمرے میں قندیل کا قتل کیا اور موبائل اور نقدی لے کربھا گ گیا. والد کا کہنا ہے کہ جب میں صبح سو کر اٹھا اور چھت سے نیچے آیا تو 10 بج چکے تھے مگر قندیل ابھی تک نہیں جا گی تو میں اس کے کمرے میں جگانے گیا تو وہ اس وقت تک مر چکی تھیں.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے نواحی علاقہ مظفر گڑھ میں رہائش پذیر تھی. ماڈل کے قتل کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں