3

قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ مفتی عبدالقوی، قاتل بھائی حیرت انگیز انکشاف سامنے لے آیا

قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ مفتی عبدالقوی، قاتل بھائی حیرت انگیز انکشاف سامنے لے آیا

تفتیش کے دوران قندیل کے قاتل بھائی وسیم نے کہا کہ قندیل کے مفتی عبدالقوی کے ساتھ اسکینڈل کے بعد قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، پہلے بھی قندیل کو قتل کرنے کی دو بار کوشش کی گئی مگر کامیاب نہ ہو سکا، عید کے دوسرے دن بھی قتل کے ارادے سے ملتان گیا تب بھی ناکام ہوا. آخر کار اسے نیند کی گولیاں کھلائیں اور گلا دبای کرمار ڈالا. منصوبہ یہ تھا کہ قتل کرنے کے بعد سعودی عرب فرار ہو جاؤں‌گا جہاں پہلے ہی میرے‌ 3‌‌ بھائی‌ رہتے‌ہیں.

ملزم نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا والد عظیم نیند کی گولیاں استعمال کرتا ہے تو اس نے والد کی گولیوں میں سے 4 گولیاں قندیل کے دودھ میں‌ ڈال دیں جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے اٹھا کر نیچے لے آیا اور گلا دبا کر مار ڈالا. اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ قتل میں نے ہی کیا ہے اس میں کوئی اور شامل نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں