6

قندیل بلوچ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، کس طرح اور کتنے وقت میں موت واقع ہوئی؟ جانئے

قندیل بلوچ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، کس طرح اور کتنے وقت میں موت واقع ہوئی؟ جانئے

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ قندیل بلوچ کے سگے بھائی نے اپنی بہن کا قتل گلا دبا کر کیا ہے. جس پر پولیس نے لاش اپنے قبضے میں‌لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال میں منتقل کر دی تھی جہاں قندیل بلوچ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کی رپوٹ سامنے آگئی ہے جس سے پتا چلا کہ قندیل کی موت گلہ دبانے کی نتیجے میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے منہ اور ناک پر ہاتھ رکھ کر دم گھوٹنے سے مارا گیا ہے، قندیل کے گلے اور چہرے پر ناخن کے نشانات بھی موجود ہیں. پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں. قندیل کی موت 15 سے 36 منٹس کے درمیان ہوئی ہے.

ابتدائی رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ کے معدے کے سیمپلز فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھیج دیے گئے ہیں. دوسرے طرف پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں