10

ایدھی ہوم میں مقیم ننھےعبداللہ کی اپنے والد سے تیسری ملاقات، والد کو دیکھ کرعبداللہ کا حیران کن طرزعمل

ایدھی ہوم میں مقیم ننھےعبداللہ کی اپنے والد سے تیسری ملاقات، والد کو دیکھ کرعبداللہ کا حیران کن طرزعمل

ایدھی ہوم میں مقیم ننھے عبداللہ اور اس کے والد چوہدری اقبال کی عدالت میں تیسری ملاقات ہوئی، والد اقبال جیسے ہی اپنے بیٹے عبداللہ کو چھونے کی کوشش کرتا وہ رونا اور چیخنا شروع کر دیتا.

اطلاعات کے مطابق شہر قائد کی مقامی عدالت میں ایدھی ہوم میں رہنے والے ننھے عبداللہ کی اپنے والد سے تیسری ملاقات عدالت میں ہوئی. ایدھی کا عملہ ننھے عبداللہ کو لے کر عدالت پہنچا جہاں اس کے والد بھی موجود تھے. دونوں باپ بیٹے کی ملاقات عدالتی کمرے میں ہوئی. چوہدری اقبال نے اپنے بیٹے کو گود میں لینے کی کوشش کی تو اس نے رونا اور چیخنا شروع کر دیا. باپ کی بار بار کوشش کے باوجود عبداللہ باپ کے پاس جانے کیلئے راضی نہ ہوا.

ملاقات کا وقت ختم ہونے سے پہلے سعد ایدھی بھی عدالت میں پہنچ گئے اور وقت ختم ہونے کے بعد عبداللہ کو لے کرواپس ایدھی ہوم چلے گئے. عدالت نے اگلی ملاقات کا وقت 6 اگست کو مقرر کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں