2

قندیل بلوچ کے بھائی نے قتل کے بعد ایسی انتہائی گھٹیا حرکت کی جسے جان کر ہر کسی کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں

قندیل بلوچ کے بھائی نے قتل کے بعد ایسی انتہائی گھٹیا حرکت کی جسے جان کر ہر کسی کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں

پاکستان کی ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے اپنے آبائی گھر میں گلا دبا کر قتل کیا. سی پی او اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے والد نے قتل کے حوالے سے پولیس کو ٹیلی فون پر سب بتا دیا تھا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی. والد کے ریکارڈ کردہ بیان کے مطابق قندیل بلوچ کا پچھلی رات اپنے بھائی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس نے قندیل کا گلا دبا کر قتل کر ڈالا.

قندیل بلوچ کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں، میری بیوی اور بیٹا چھت پر کمرے میں سو رہے تھے. قندیل کے بھائی وسیم نے رات 3 بجے نیچے کمرے میں قندیل کو قتل کیا اور موبائل اور نقدی لے کربھا گ گیا. والد کا کہنا ہے کہ جب میں صبح سو کر اٹھا اور چھت سے نیچے آیا تو 10 بج چکے تھے مگر قندیل ابھی تک نہیں جا گی تو میں اس کے کمرے میں جگانے گیا تو وہ اس وقت تک مر چکی تھیں.

سی پی او کے مطابق قندیل بلوچ چاند رات سے نواحی علاقے مظفر آباد میں رہایش پذیر تھیں. قتل کے بعد پولیس نے قندیل کی لاش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں