5

قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ کیا بنی؟ بھائی نے حیرت انگیز انکشافات دے دیئے

قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ کیا بنی؟ بھائی نے حیرت انگیز انکشافات دے دیئے

قندیل بلوچ کے بھائی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے ہماری عزت کی دھجیاں اڑا دی تھیں، اس وجہ سے اسے قتل کیا ہے. محلے کے سب لوگ ہمیں باتیں سناتے تھے اور پورے شہر میں ہمیں ذلیل کیا جا رہا تھا اور ہمارا جینا دوبھر ہو گیا تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کچھ دن پہلے اپنے کرائے کے گھر میں رہتی تھیں جہاں ان کے سگے بھائی نے ان کا قتل کیا. قتل کے وقت قندیل بلوچ بھائی کو روکنے کیلئے شدید مذمت کرتی رہیں اور قتل نہ کرنے کی ہدایت کرتی رہیں مگر ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں. پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم مظفر گڑھ کی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے مگر واقعے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا اوراسے حراست میں لینے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ چاند رات مظفر گڑھ کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں موجود تھیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے ان کا قتل عزت کے نام پر کیا ہے. قندیل بلوچ کی لاش ابھی کمرے میں ہی موجود ہے جس کو پولیس نے اپنے حوالے کر لیا ہےاور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں