3

پنجاب مشتاق سکھیرا نے قندیل بلوچ قتل کا نوٹس لے لیا

پنجاب مشتاق سکھیرا نے قندیل بلوچ قتل کا نوٹس لے لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے کچھ دن پہلے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگی تھی. وزارت داخلہ نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا تھا. آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے قندیل بلوچ کے قتل کا نوٹس لےلیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ اپنےہی بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گئی. تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھائی نے عزت کے نام پر قندیل بلوچ کا قتل کیا ہے. مالک مکان نے موقف دیا ہے کہ بھائی نے قندیل بلوچ کا گلا دبا کر قتل کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں