قندیل بلوچ قتل کے بعد مفتی عبدالقوی نے بیان دے دیا

قندیل بلوچ قتل کے بعد مفتی عبدالقوی نے بیان دے دیا

مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قندیل بلوچ کو معاف کیا ہے. ان کا کہنا ہے ک میں قندیل بلوچ کے تمام معاملات کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں. قندیل بلوچ نے مجھ سے معافی مانگی تھی جس پر میں نے انہیں معاف کر دیا تھا.

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا ہے کہ میں نے مخالفین کے بیان کا جواب ہمیشہ پوزیٹو انداز میں دیا ہے. واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک نیا اسکینڈل بن گیا تھا جس پر مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ ایک دوسرے پر الزام تراشی لگانے لگ گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں