4

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مصباح الحق اور یاسر شاہ کی شاندارکارکردگی پراہم اعلان کر دیا

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مصباح الحق اور یاسر شاہ کی شاندارکارکردگی پراہم اعلان کر دیا

پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کار کردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ سپنر یاسر شاہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنس پر فخر ہے. جمعہ کے دن اپنے بیان میں نواز شریف نے مصباح الحق اور یاسر شاہ کو لارڈز ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے.

میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے لارڈز کے میدان میں 82 سالہ ریکارڈ توڑا ہے اور یاسر شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کرکے 5 سالہ ریکارڈ‌ توڑا ہے. ان کی زبردست کارکرگی سے پاکستان قوم فخر محسوس کررہی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی کارکردگی سے نئے کھلاڑیوں کو سبق حاصل کرنا چاہیئے. قومی ٹیم نے اپنی بہتر کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں