2

عوام سے بڑی اپیل، ترک صدر نے زبردست ردعمل کا فیصلہ کرلیا

عوام سے بڑی اپیل، ترک صدر نے زبردست ردعمل کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے عوام اور دنیا سے بڑی اپیل کر دی ہے، ویڈیو پیغام ظاہر ہونے کے بعد لوگ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کیے بغیر سڑکوں‌پر نکل آئے، ہزاروں کی تعداد میں عوام Tassimo Saquare پراکٹھی ہو گئی اور حکومت کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے، اس سے پہلے ترکی صدر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت ترکی عوام کے ساتھ کھڑی ہو جائے.صدارتی حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترکی میں ایک فوجی گروپ نے بغاوت کی ہے، انقرہ میں صدارتی محفل کو حصارے میں لے لیا گیا ہے.

دوسری طرف ترک وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم فوجی بغاوت کو کامیاب نہیں ہونے دیں‌گے. ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خون خرابی کے باوجود تمام انتظامات کئے جائیں گے اور فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا جائے گا.

ترکی کے صدر نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی انقرہ پہنچ رہے ہیں. ترک صدر کی ویڈیو میں واضح‌ طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ وہ آزاد ہیں اور کھل کر عوام سے بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کیلئے پکار رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں