1

مصباح الحق نے کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کا پہلا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مصباح الحق نے کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کا پہلا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مصباح الحق نے انگلینڈ میں اپنی پہلی سینچری 179 گیندیں کھیلنے کے بعد 18 چوکوں کی مدد سے مکمل کی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے ٹیم میں سربراہی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے انگلینڈ میں سینچری مکمل کرنے کے بعد ایک اور اعزاز حاصل کر لیا جس کے مطابق وہ دنیا کے سب سے زیادہ عمر42 سال کے دوران 47 دن میں سینچری مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں.

اس موقع پر انگلینڈ کے سابق کھلاڑی معروف کمنٹیٹر ڈیود لائیڈ نے انھیں بیالیس سالہ نوجوان قرار دے دیا ہے. انگلش ٹیم کے خلاف انگلینڈ میں مصباح الحق نے 42 سال کی عمر میں 47 دنوں میں اپنی پہلی سینچری مکمل کی ہے. مصباح الحق سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کرکٹر بوب سمپن کے نام تھا انہوں نے 41 سال کی عمر کے دوران 359 دنوں میں سینچری سکور کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں