1

عبدالستار ایدھی ڈے منانے کیلئے کونسا دن مقرر کیا جائے گا؟ پی ٹی آئی نے مطالبہ کر دیا

عبدالستار ایدھی ڈے منانے کیلئے کونسا دن مقرر کیا جائے گا؟ پی ٹی آئی نے مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف نے 8 جولائی کو سرکاری سطح پر عبدالستار ایدھی ڈے منانے کیلئےقرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی. پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی 6 دہائیوں سے آخری دن تک خدمت خلق میں مشغول رہے ہیں. انسانیت کے مسیحا کے جانے سے پورا پاکستان افسردہ ہے. ان کے جانے کے بعد پاکستان ایک بار پھر یتیم ہو گیا. پہلی بار جب بابائے قوم اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے اور دوسری بار انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی صاحب اپنی یادیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے.

عبدالستار ایدھی کے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ ایدھی صاحب کی بخشش فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے.
نیزاس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی ڈے 8 جولائی کو سرکاری سطح پر منایا جائے اوران کی خدمات اور حالات زندگی کو تعلیمی سلیبس میں بھی شامل کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں