9

خبردار، ڈھائی لاکھ روپے میں‌ چائنہ کی گاڑی کا دعویٰ کرنے والے لٹیروں کا اصل روپ سامنے آ گیا

خبردار، ڈھائی لاکھ روپے میں‌ چائنہ کی گاڑی کا دعویٰ کرنے والے لٹیروں کا اصل روپ سامنے آ گیا

پچھلے کچھ روز سے سوزو مہران کی ہم شکل چینی گاڑی کے ہر طرف چرچے دیکھنے کو مل رہے ہیں. خصوصاً میڈیا پر اس گاڑی کی اچھی خاصی دھوم مچی ہوئی ہے.سوشل میڈیاپر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ چائنہ کی یہ گاڑی پاکستان میں بھی مل سکتی ہے اور کچھ کمپنیاں اسے فروخت بھی کرنے لگ گئی ہیں اور مزید کہا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت پاکستان میں صرف ڈھائی لاکھ روپے ہو گی.

اس خبر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ‌ گئی کہ اب مہران گاڑی صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کی جا سکے گی. مگرعوام کی طرف سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ کیا واقع ہی یہ گاڑی پاکستان میں ڈھائی لاکھ روپے کی فروخت ہو رہی ہے اگر نہیں تو کیا چائنہ سے یہ گاڑی منگوائی جائے تو اس کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہی ہو گی؟

ان سوالات کے جواب میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ پاکستان میں یہ گاڑی کہیں بھی نہیں‌مل رہی اور اگر اس گاڑی کو چائنہ سے منگوایا جائے گا تو ٹیکس وغیرہ ملا کرگاڑی کی قیمت 7 یا 8 لاکھ روپے ہو جائے گی. لہٰذا انٹرنیٹ پر ڈھائی لاکھ روپے میں گاڑی فروخت کرنے کا دعویٰ کرنے والے لٹیروں سے ہوشیار رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں