6

مصباح الحق نے سینچری مکمل ہونے کے بعد 10 پش اپس کیوں لگائے اور یہ سینچری کس کے نام کر دی؟ جانئے

مصباح الحق نے سینچری مکمل ہونے کے بعد 10 پش اپس کیوں لگائے اور یہ سینچری کس کے نام کر دی؟ جانئے

پاکستانی ٹیسٹ سیریز کپتان مصباح الحق نے ایبٹ آبادمیں فٹنس کیمپ کے دوران آرمی اہلکار سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی دسویں سینچری مکمل کرنے کے بعد کرکٹ‌کے میدان میں 10 پش اپس لگائیں گے تاہم یہ سیلیوٹ قومی پرچم کیلئے تھا. مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں یہ سینچری اپنی اہلیہ کے نام کرتاہوں جو میرے ہر میچ کے دوران روزہ رکھا کرتی ہیں.

میچ کے آغاز سے پہلے کرکٹ کا تاریخی کھیل تاریخی میدان لارڈز میں شروع ہو گیا . اس میدان میں میچ شروع ہونے سے پہلے تاریخی بیل بجانے کا اعزاز کسی ایک کرکٹر کو ضرور ملتا ہے اور اس بار یہ اعزاز پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے اپنے نام کر لیا ہے. یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد مشاق احمد چو تھے پاکستانی کرکٹر بن گئے. واضح رہے کہ ان سے پہلے یہ اعزاز رامیز راجہ، مشاق محمد اور علیم الدین کو حاصل ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں