8

معروف قوال امجد صابری قتل کیس، نامعلوم شخص کو گرفتارکر لیا گیا

معروف قوال امجد صابری قتل کیس، نامعلوم شخص کو گرفتارکر لیا گیا

امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلال 13 ڈی میں کاروائی کرتے ہوئے وارادت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے پتا چلا کہ گرفتار کیے گیے مالک کا تعلق بلڈرز شعبے سے ہے. مزید تفتیش کیلئے اسے نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں