4

افسوس ناک خبر، فرانس حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

افسوس ناک خبر، فرانس حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

فرانس حملہ کے باعث ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے. حملہ کرنے والے کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور ٹرک ڈرائیور پولیس کی لسٹ میں تھا اور ماضی میں ہونے والے جرائم میں شامل تھا. حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی اہلکار نے ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کر دیا، فرانس میں ہونے والے حملے کیلئے استعمال ہونے والے ٹرک میں دھماکہ خیر مواد اور بارود پرآمد ہوا ہے. فرانسیسی سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا جسی کے باعث درجنوں کی تعداد میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے اور بڑی تعداد زخمی ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق ٹرک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا اور کاروائی کی جا رہی ہے. فرانس میں دہشت گردوں کے اس بڑے حملے میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افراد کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے. اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.

فرانسیسی میڈیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنوبی شہرنیس میں ایک ٹرک ہجوم پر چڑھ گیا تو درجنوں افراد نیچے کچلے گئے. رپورٹس کے مطابق فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں