2

ایسے پانچ موبائل فونز جنہیں آپ خریدنے سے گریز کریں‌گے، ان میں ایسا کیا ہے؟ جانئے

ایسے پانچ موبائل فونز جنہیں آپ خریدنے سے گریز کریں‌گے، ان میں ایسا کیا ہے؟ جانئے

انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ ہمیشہ بہتراوراچھی چیز کا انتخاب کرتا ہے. جدید دور میں ہر فرد کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ اس کے پاس اچھے سے اچھا موبائل فون ہو. موبائل صارفین اس بات کے بارے میں نہیں جانتے کہ کچھ موبائل فونز ایسے بھی ہیں جنہیں خریدنا کوئی پسند نہیں کرتا. ان موبائل فونز کے بارے میں وضاحت کر دی گئی ہے کہ وہ کونسے ایسے فون ہیں جنہیں کوئی نہیں خریدتا.

1:- پرانے اینڈرائڈ ورڑن والے سمارٹ فون
اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے اینڈرائڈ ورڑن والے موبائل فون صارفین کو کئی خطرات سے بچاتے ہیں جبکہ پرانے موبائل میں یہ خوبی موجود نہیں ہے.
2:- وہ فلنگ شپ فون جن کا اپڈیٹ آنے والا ہو
جیسے کہ اگر کوئی شخص موبائل فون خریدتا ہے جبکہ وہ جانتا ہے کہ اس ماڈل کا اپڈیٹڈ ورڑن فون آنے والا ہے تو وہ ضرور سوچے گا کہ کیوں نہ تھوڑا اور انتظارکر کے اپڈیٹڈ فون خرید لوں. یہی وجہ ہے کہ لوگ ایسے فلیگ شپ فون خریدنا پسند نہیں کرتے.
3:- پرانے فیچر والے مہنگے فون
پرانے فیچر والا مہنگا فون کوئی نہیں خریدے گا کیونکہ ہر فرد جانتا ہے کہ پرانی چیز پرانی ہی ہوتی ہے. پرانی چیزپر ہزاروں‌روپے لگانے سے بہتر ہے نئی چیز خرید لے.
4:- ایسے آئی فون جو ایس ماڈل کے نہ ہوں
کئی افراد آئی فون ایس ماڈل کے فون خریدنا پسند کرتے ہیں کیونکہ ایس ماڈل میں‌ دوسرے ماڈل کے مقابلے میں بہتر فیچرز ہوتے ہیں جو آئی فون ایس ماڈل کا نہ ہو تو کوئی بھی اسے خریدنے کیلئے تیار نہیں ہوتا.
5:- بڑے برانڈ‌کے سستے اور اینڈرائڈ فون
بڑے برانڈ کے آنے والے سستے فون عموماً ڈیزائن اور فیچرز کے حساب سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں. مگر مارکیٹ میں کچھ موبائل فون ایسے بھی ہیں جو اسی ڈیزائن اور فیچرز میں سستے مل جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں