10

لاہورابررحمت کھل کر برس پڑا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور سڑکوں‌پر پانی جمع ہو گیا

لاہورابررحمت کھل کر برس پڑا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور سڑکوں‌پر پانی جمع ہو گیا

لاہور میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا. سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، لوگ ابر رحمت کا مزہ لوٹنے لگے اورہر چہرہ کھل اٹھا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، انار کلی، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور ریلوے سٹیشن میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا. بارش کے ساتھ ہواؤں کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا. اس کے علاوہ سمن آباد ، ٹھوکر نیاز بیگ اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے ہر شہری خوش دکھائی دے رہا ہے.

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دن تک پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ آج رات لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور بعض مقامات پر تیز بارشیں ہوں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں