11

معروف سعودی عالم دین الشیخ احمد الحواشی اپنے متنازعہ بیان سے پیچھے ہٹ گئے

معروف سعودی عالم دین الشیخ احمد الحواشی اپنے متنازعہ بیان سے پیچھے ہٹ گئے

سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط گورنری کی جامع مسجد الکبیر کے امام و خطیب نے اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ کر یوٹرن لےلیا.

اطلاعات کے مطابق معروف سعودی عالم دین الشیخ احمد الحواشی نے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ لیلتہ القدر کی رات ماہ رمضان کی 29ویں شب کو ہوتی ہے. سعودی علماء کی کمیٹی نے جب معروف عالم دین الشیخ احمد سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے دیے گیے بیان کی طرح اور بیان جاری نہیں کروں گا جو متنازعہ بن جائے. سعودی علماء کمیٹی کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کی رات گردش کرتی ہے لہٰذا لیلتہ القدر کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نھی نہیں کہا جا سکتا اورنہ ہی کوئی اس کے بارے میں جانتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں