5

آنکھوں کی بینائی میں اضافے کیلئے ماہرین نے آسان ترین نسخہ تجویز کردیا

آنکھوں کی بینائی میں اضافے کیلئے ماہرین نے آسان ترین نسخہ تجویز کردیا

امریکی طبی ماہرین نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ گاجر کھانے سے نظر تیز ہوتی ہی ہے ساتھ میں انگور بھی بینائی کیلئے کافی فائدہ مند ہے. امریکا کی میامی یونیورسٹی نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ انگورکھانے سے آںکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ نہیں ہو تا. انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ڈی این اے کو نقصان سے محفوظ کرنے کے بعد صحت مند خلیات کو تحفظ بخشتے ہیں جو آںکھوں کی بینائی کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں.

قرینہ آنکھوں کا وہ حصہ ہے جس میں خلیات روشنی پر ردعمل نمایاں‌کرتے ہیں اور عمر کے تقاضے کے ساتھ ساتھ حملہ آور ہونے والی بیماریوں سے اندھے پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ انگوروں کو غذا میں شامل کرنے سے قرینے کی صحت محفوظ‌ رہتی ہے جو صحت کو خطرناک مالیکیولز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دے کر آنکھوں کے افعال کی بحالی کرتے ہیں. انگور وٹامن سی ، کے اوربیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر موجود خطرناک مالیکیولزکو نکال باہر پھینکتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں