4

قندیل بلوچ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بچہ بھی ہے، ماڈل کے سابقہ شوہر نے سارا راز کھول دیا

قندیل بلوچ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بچہ بھی ہے، ماڈل کے سابقہ شوہر نے سارا راز کھول دیا

عمران خان سے شادی کی خواہش رکھنے والی ماڈل قندیل بلوچ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے. قندیل بلوچ کی کوٹ اددو کے رہائشی عاشق حسین کے ساتھ نکاح اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں. اس حوالے سے قندیل بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کر لیا ہے کہ جب وہ 18 برس کی تھیں تو ماں باپ نے ان کی شادی 2008ء میں عاشق حسین نامی شخص کے ساتھ زبردستی کرائی تھی جس سے ایک بیٹا بھی ہے لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے ابھی پڑھنا ہے اور ایسے پسماندہ علاقے میں میں نہیں رہ سکتی تو اس لیے میں نے عاشق سے خلع لےلیا.

قندیل بلوچ نے بتایا کہ عاشق حسین مجھ پر تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے میں نے دارالامان میں قیام کیا، ایک عورت کا حق ہے کہ وہ جیسے چاہے اپنی زندگی بسر کرے. عاشق حسین مجھے بھائیوں سے بھی ملاقات نہیں کرنے دیتا تھا اور ہمسائیوں کے گھر جانے پر بھی پابندی عائد تھی.

قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ شخص اب میرے سامنے کیوں آیا ہے جبکہ میں مشہور ہو رہی ہوں تو اس نے نیا پروپیگنڈا جاری کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ایک زبردستی کی شادی تھی اس وجہ سے میں بچہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتی. قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر عاشق علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے بتایا کہ قندیل بلوچ سب جھوٹ بول رہی ہیں، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی اور میرے پاس قندیل بلوچ کے لکھے گئے رومانوی خط بھی موجود ہیں. انہوں نے بتایا کہ قندیل بلوچ بنگلہ اور گاڑیوں کی خواہش کرنے لگی اورملازمت کا بھی مطالبہ کیا جس کی وجہ سے ہمارے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے.

واضح رہے قندیل بلوچ کا اصلی شناختی کارڈ قندیل بلوچ سے نہیں بلکہ فوزیہ عظیم کے نام سے بنا ہے. ان کی پیدائش ڈیرہ غازی خان کی ہے اور تاریخ پیدائش یکم مارچ 1990ء ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں