2

دولہا کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی دلہن نے ایسا مزا چکھایا کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

دولہا کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی دلہن نے ایسا مزا چکھایا کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں نوبیاہتا کے دولہا نے دوسرے شادی کر لی. دلہن نوبیاہتا نے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر دولہےکو لوٹ لیا اور گن پوائنٹ پر طلاق نامے پر ستخط کروانے کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ روپیہ اور 8 تولے سونا بھی ہتھیا لیا.

تفصیلات کے مطابق رحیم ٹاؤن شکریار کے رہائشی محمد زبیر نے تھانہ صادق آباد کو اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ اسی کی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد 3 چھوٹی بچیوں کی کفالت کیلئے دوسری شادی کی خواہش کی جس پر زبیدہ نامی خاتون نے اپنے دیور کی طلاق یافتہ بیٹی قمر شاہین سے 20 رمضان الکمبارک میں نکاح کروایا جبکہ جولائی کو میرا سالا عاطف اورزبیدہ کا بیٹا ضیا ہمارے گھر آئے اور مجھے شربت میں بے ہوشی کی دوائی دے دی اور اس کے بعد 2 لاکھ روپیہ اور 8 تولہ سونا لے کر فرار ہو گئے. یہ سب کچھ لے جانے کے بعد انہوں نے مجھے لہتراڑ بلایا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کروائے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں. پولیس نے دولہا کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں