14

دو ریل گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی

دو ریل گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی

اٹلی کے جنوب میں 2 ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے. دونوں ریل گاڑیاں ساحلی علاقے بری اور بارلیٹا کے درمیان جانے والی ایک ہی پٹٹری پر تیز رفتاری سے چل رہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا.

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریل کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے. نکالنے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل تھا جسے جہاز کے ذریعے فوری ہسپتال پہنچایا گیا.

حادثے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی مگر جہاں تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے اسے ایک انسانی غلظی ہی کہہ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں