13

سلمان خان کا نکاح.. نکاح پڑھانے والے کو کتنے پیسے دیے گئے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

سلمان خان کا نکاح.. نکاح پڑھانے والے کو کتنے پیسے دیے گئے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ‌کے معروف اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم سلطان میں نکاح کرانے کیلئے مولانا فریدالزماں کو 1 لاکھ روپےکا معاوضہ دیا گیا. بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم سلطان میں شاندار اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور ان کی فلم باکس آفس میں عروج پر ہے اس فلم میں سلو میاں نے ایک پہلوان کا رول اپنایا ہے. جس میں ان کا نکاح انوشکا شرما سے کیا گیا ہے جو مہنگا ترین نکاح قراردیا گیا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے مولانا فرید الزماں کو اپنی فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ نکاح پڑھانے پر ایک لاکھ روپیہ دیا ہے. مولانا فرید الزماں کا کہنا ہے کہ فلم میں سلمان خان کا نکاح پڑھانے میں 20 منٹ لگے ہیں اور یہ نکاح زندگی کا یاد گار نکاح ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سلمان خان سے حقیقی نکاح پڑھانے کی بھی درخواست کی ہے جس پرانہوں نے جلد شادی کی خوشخبری سنائی اور ساتھ میں دعا کی بھی اپیل کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں