9

راحت فتح علی خان نے ایسا ایوارڈ اپنے نام کر لیا جو اب تک صرف بھارتی اداکار کے پاس ہے

راحت فتح علی خان نے ایسا ایوارڈ اپنے نام کر لیا جو اب تک صرف بھارتی اداکار کے پاس ہے

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کو موسیقی کی خدمات سر انجام دینے پر لائف ٹائم اچیومنٹ کا اعزازی انعام دیا گیا جو صرف اب تک بھارتی اداکار امیتا بھ بچن کے پاس ہے.

آکسفورڈ‌ یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کا وزٹ کیا. یونیوسٹی کا 2 سال پرانا موسیقی کمرہ کھولا گیا جہاں راحت فتح علی خان نے طلباء کے ساتھ اپنی آواز کا جادو دکھایا. یونیورسٹی میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر کئی ملکوں کے طلباء موجود تھے.

راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ‌ سے نوازا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انعام صرف میرا ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستان میوزک انڈسٹری کا انعام ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں